ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سستے راشن کے پیکٹوں سے یوگی مودی کی تصویر ہٹے گی، محکمہ خوراک کی ہدایت

سستے راشن کے پیکٹوں سے یوگی مودی کی تصویر ہٹے گی، محکمہ خوراک کی ہدایت

Sun, 09 Jan 2022 12:15:19    S.O. News Service

لکھنؤ، 9؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کے کمشنر کی جانب سے تمام ضلع مجسٹریٹ کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر ہٹا دی جائیں۔

نئے حکم نامے کے تحت محکمہ نے صرف تصویر اور سلوگن کے بغیر راشن کے پیکٹ تقسیم کرنے کو کہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد عوامی مقامات سے سرکاری اشتہارات وغیرہ ہٹانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


Share: